بوئنگ سیریز کے سب سے بڑے طیارے میکس 10 -737 کی کامیاب آزمائشی پرواز

بوئنگ کے نئے ماڈل کے بوئنگ سیریز کے سب سے بڑے طیارے 737 میکس 10 نے جمعہ کو امریکا میں اندرون ملک پہلی آزمائشی پرواز کی جو ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیے کی تھی۔

امریکی رجسٹریشن این 27751 کا یہ طیارہ نومبر 2019 میں تیار کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس بحران کی وجہ سے اس کی لانچنگ روک دی گئی تھی۔ اس طیارے نے امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ کی رینٹن میونسپل ائیرفیلڈ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 7 منٹ پر پہلی اڑان بھری۔ 

اس فلائٹ نمبر بی او ای 101 نے زیادہ سے زیادہ 25 ہزار فٹ کی بلندی پر اور  زیادہ سے زیادہ 630 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا۔ یہ فلائٹ رینٹن ایئر فیلڈ سے موسس لیک ائیرپورٹ تک تھی۔ دونوں ہوائی اڈوں کےدرمیان 35 منٹ کا ہوائی سفر ہے مگر آزمائشی پرواز لگ بھگ ڈھائی گھنٹے سے زائد طویل رہی۔ 

جہاز دوپہر کے وقت واشنگٹن اسٹیٹ کے موسس لیک ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر گیا مگر رن وے سے 1400 فٹ اوپر سے گزر کر دوبارہ بلندی پر چلا گیا اور ٹیک آف کے دو گھنٹے 30 منٹ بعد رینٹن ائیر فیلڈ کے قریب بوئنگ فیلڈ کنگ کاؤنٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ 

کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق مسافروں کے دو درجوں اور 230 نشستوں کے ساتھ 737 میکس 10 بوئنگ سیریز کا سب سے بڑا طیارہ ہے جس کی آزمائشی پرواز کامیاب رہی۔

یہ بھی چیک کریں

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا

لاہور:آج سال رواں کے دوسرے اور آخر ی مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے