بھارت میں ایک بار پھر جوہری مواد چوری

پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے تازہ ترین واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کا کہنا ہے کہ بھارت میں دو لوگوں کو تابکاری مواد کیلیفورنیم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفو رنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا پچھلے4 ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے، رواں برس مئی اور جون میں بھی بھارت میں بالترتیب 6 اور  7 کلو  یورینیم پکڑا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام …