عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔

ورلڈ بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے ہے، اس رقم کو پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں خرچ کیا جائے گیا، منصوبے سے پنجاب کے 2 ہزار دیہاتوں میں پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جب کہ پانی کی فراہمی، صفائی کے انفراسٹرکچر اور خدمات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

نگران حکومت نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: سعودی تیل کی سہولت کی بحالی کے بغیر جنوری 2024 میں پاکستان نے …