وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار

امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ فراہم نہیں کیا جائے گا، عمران خان

امریکی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے سوال کیا کہ آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہوگیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشتگردوں کے کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے: پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا آزاد جموں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے