پانی کا بحران: وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش سندھ حکومت نے ٹھکرادی

صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ،ثمان بزدار نے پانی بحران پر سندھ کےارکان اور ماہرین کو پنجاب کےدورے کی دعوت دی تھی۔ اس حوالے سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ہمارا احتجاج اور شکوہ ’’ارسا‘‘ کے ساتھ ہے۔ ہمیں پنجاب کے دورے کی ضرورت نہیں ہے، وزیراعلی پنجاب، پہلے چشمہ جہلم لنک کینال اور ٹی پی لنک کینال میں پانی چھوڑنے کا جواب دیں۔

سہیل سیال کا کہنا تھا ،کہ صوبہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر لنک کینال کھولے گئے جس سے سندھ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، سندھ کو رواں سیزن میں 33اعشاریہ ایم اے ایف پانی ملنا چاہیے تھا جب کہ سندھ کو 30اعشاریہ 89ایم اے ایف پانی دیاگیا وزیر آبپاشی سہیل سیال نے پنجاب کےماہرین کو سندھ کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی کردی۔

یہ بھی چیک کریں

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھے گئے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا گیا

(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے