گوادر حملہ: چین کا پاکستان سے مؤثر سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں سے  مؤثر سکیورٹی کے لیے مؤثر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ گوادار ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے جاں بحق اور کئی مقامی افراد زخمی ہوئے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت، دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں اس کے علاوہ کہا گیاہے کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے اور پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے۔

یہ بھی چیک کریں

چناب نگر میں مسلمان سیاستدانوں کی جانب سے قادیانیت نوازی پر اہل اسلام میں شدید تشویش

چناب نگر میں قادیانیوں کی دعوت طعام میں مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کی شرکتقادیانیوں پر …