پنڈورا پیپرز: وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا

وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ  پنڈورا لیکس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔

تحقیقات میں پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا …