عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستانی سائنس دانوں کے نام کر دیے

ایوارڈز پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور بائیو ٹیکنالوجیز میں اہم کامیابیوں پر دیے گئے۔

اسلام آباد:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زرعی سائنس دانوں کو 3 ایوارڈز دیے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے پاکستانی زرعی سائنس دانوں کو زرعی تحقیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان ایوارڈز سے نوازا ہے ۔

ایوارڈز کے لیے اٹامک انرجی کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹر ’نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ ٓآف ایگری کلچر‘ کو منتخب کیا گیا، پی اے ای سی کے محمد کاشف ریاض خان کو ینگ سائنس دان کا ایوارڈ ملا۔

نمایاں اچیومنٹ ایوارڈ منظور حسین، کاشف ریاض، سجاد حیدر، حافظ ممتاز حسین اور نیاب کے اللہ دتہ کو دییے گئے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈز ادارے کے معیاری تحقیق، تکنیکی مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی نے زرعی تحقیق میں کامیابیوں پر سائنس دانوں کو مبارک باد بھی دی۔

یہ بھی چیک کریں

’شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے