غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ، خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کو غسل دینے کیلئے کعبتہ اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ میں 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا اور اس موقع پر بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا۔

غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام …