سعودی عرب: عمرے کیلیے ویزوں کے حصول کو مزید آسان بنا دیا گیا

ریاض: سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان کرتے ہوئے ڈیجیٹل سہولت فراہم کردی۔

سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ای عمرہ گیٹ‘‘ متعارف کرایا تھا جس پر جاکر معتمرین محض چند ضروری معلومات فراہم کرکے فوری طور پر عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ پر اندراج کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے ان ممالک کے شہری فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد نہیں ہے۔ ایسے ممالک کے معتمرین مندرجہ زیل طریقہ کار پر عمل کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

1- ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں-

2- معتمرین وزارت حج و عمرہ کے لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی کا انتخاب کریں-

3- اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق مناسب پیکیج چنیں جس میں رہائش اور بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں۔

4- منتخب کردہ پیکیج کی رقم ادا کریں۔

’ای عمرہ گیٹ‘ پر اندراج کے بعد خواہش مند افراد اپنے منتخب کردہ ٹریولنگ ایجنسی کے دفتر جائیں اور اپنا پاسپورٹ پیش کرکے عمرہ فارم پُر کریں اور  اپنے وطن سے روانگی اور ادائیگی عمرے کے بعد واپسی کی تاریخ کی تصدیق کریں-

علاوہ ازیں آمد و رفت کے ٹکٹ، میڈیکل انشورنس اسکیم اور سعودی عرب کی منظور کردہ کورونا ویکسین کی مصدقہ سند پیش کریں تو ویزہ جاری کردیا جائے گا اس کے ساتھ ہی ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت پیشگی حاصل کرلیں تاکہ بعد میں کسی بھی طرح کی زحمت سے بچا جا سکے-

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …