نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023ء: پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر قرار

لاہور : جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کو بھارت اور ایران سمیت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر قرار دے دیا گیا۔

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023ء کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان 19ویں نمبر پر براجمان ہے، پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سکور 49 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا سکور بدستور 40 ہے۔

جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا سکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/bfTlX5ipllQ
https://youtube.com/shorts/_-bC5eDrOW4

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …