زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں: سعودی وزارت حج

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے اور زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کے لئے عمرے کی تعداد متعین نہیں گئی اور زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں ، زائرین مملکت سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں یعنی فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب آنے اور جانے کے سلسلے میں کسی بھی انٹرنیشل یا مقامی ایئرپورٹ کی پابندی نہیں ہے، کسی بھی ایئرپورٹ سے آمد ورفت کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہےجس کا مقصد سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے، ٹرانزٹ ویزے پر عمرے، مسجد نبوی کی زیارت، سیاحتی پروگراموں میں شرکت اور مملکت کے شہروں میں جانے کی سہولت ہو گی

یہ بھی چیک کریں

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ …