جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا دن، آج دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

جموں کشمیرپر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دن آج  کنٹرول لائن کےدونوں اطراف اور دنیا بھر کےکشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کوبھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجیں غیرقانونی طور پر اتاری تھیں جب کہ 5  اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …