افغانستان کی صورتحال: امریکی نائب وزیر خارجہ اہم دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گی

امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین افغانستان کے معاملے پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتے ہوئے شگاف کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی غرض سے جمعرات کو اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وینڈی شرمین دوطرفہ ملاقاتوں، سول سوسائٹی کی تقریبات اور انڈیا آئیڈیاز سمٹ میں شرکت کے لیے 6 اکتوبر کو نئی دہلی پہنچیں گی۔

وہ 7 اکتوبر کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتوں کے لیے ممبئی کا دورہ کریں گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین، سینئر حکام سے ملاقاتوں کے لیے 7 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد کا سفر کرنے کے بعد اپنا دورہ مکمل کریں گی’۔

واشنگٹن میں موجود دیگر سفارتی ذرائع نے کہا کہ یہ ایک اہم اور بائیڈن انتظامیہ کے آنے کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشتگردوں کے کیمپوں کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے: پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا آزاد جموں و …