امید ہے نئی افغان انتظامیہ اپنی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔ 

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا، اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مسٹر ڈونلڈ لو بھی تھے، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی  موجود تھے، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان میں زلزلے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے نقطہ ء نظر میں ہم آہنگی موجود ہے، امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔ …