انٹربینک میں ڈالربے قابو، تقریباً 19 روپے مہنگا، 285 سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈالر ایک ہی جھٹکے سے تقریباً 19 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔

آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

اسلام آباد:انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے …