پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک  اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا  اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے …