ڈالر مزید مہنگا، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالرکا فرق 12 روپےکا ہوگیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ  دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوکر  221 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہےجب کہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 233 روپےکا ہو گیا ہے، اس طرح اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کا فرق تقریباً 12 روپےکا ہوگیا ہے ۔

اس سے قبل پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 88 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 219 روپے 86 پیسے تھی۔

یہ بھی چیک کریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں …