اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 55 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج 100انڈیکس 1129 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 391 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1134 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 55 ہزار 506 رہی اور کم ترین سطح 54 ہزار 371 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 21 ارب 14 کروڑ روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے بڑھ کر 7953 ارب روپے ہے ۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

لاہور:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ …