اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …