آئی ایم ایف قرض منظوری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز  پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسےکم ہوکر 274 روپے ہوگیا، بعدازاں ڈالر 275 روپے پر آگیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ  روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائےگی۔

خزانہ  اسحاق ڈار نے بتایا ہےکہ سعودی عرب اور  یو اے ای سے 3 ارب ڈالر  آچکے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

نگران حکومت نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: سعودی تیل کی سہولت کی بحالی کے بغیر جنوری 2024 میں پاکستان نے …