پاکستان اور امریکا میں تجارت وسرمایہ کاری مذاکرات پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی امید بڑھنے لگی ہیں، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں وزیر تجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یو ایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ …