اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 302 روپےکا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز  روپےکے  مقابلے میں امریکی ڈالر  مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 83 پیسے اور  اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 75 پیسے پر بند ہوا ہے۔

ڈالر کا بھاؤ  آج 83 پیسے اور  ایک ہفتے میں7 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر آج ایک روپیہ مہنگا ہوکر 302 روپےکا ہوگیا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔ …