پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے، 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔

جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ  58  لاکھ ڈالر  بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.60  ارب ڈالر ہیں جبکہ  13 جنوری تک کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ کا ذخیرہ  22  لاکھ ڈالر کم  ہو کر 5.84 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی چیک کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …