ڈالر مزید 4 روپے ایک پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے کا ہو گیا

کراچی: امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 4 روپے ایک پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 226 روپےکا ہو گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے: یو این اکنامک سروے جاری

اقوام متحدہ نے اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی …