چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو دے دیے: مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قرض کیلئے چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے دیا گیا قرض کمرشل ہوگا، قرض پر شرح سود 1.5 فیصد شائبور (شنگھائی انٹر بینک آفر ریٹ) ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

مہنگائی تیزی سے کم ہو کر 2 برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال …