انٹربینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 81 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان …