انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا

امریکی ڈالر کے ریٹ پر  لگی کیپ ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہو کر 245 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔ …