انٹربینک میں ڈالر بے قابو، 262 روپے 62 پیسے پر بند

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262  سے بھی تجاوز کرگیا۔

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67   پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا۔

انٹر بینک میں جمعہ کے روز ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے …