سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے  ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

نگران حکومت نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: سعودی تیل کی سہولت کی بحالی کے بغیر جنوری 2024 میں پاکستان نے …