ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ڈالر پر ای کیپت ختم ہونے کے بعد سے جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 265 روپے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

لاہور:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ …