انٹربینک: مسلسل مہنگا ہونے والا ڈالر سستا ہونا شروع ہوگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر اب تک ایک روپیہ 37 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 268 روپے پر آگیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پیٹرول 10 روپے سے زائد سستا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور …