ایف بی آر نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلز ٹیکس لگانے کا اختیارمانگ لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ نئی ترامیم کے ذریعے ایک ہزار گز سے کم دکان پر بھی پی او ایس لگانا پڑے گا کیونکہ کئی بڑے کاروبار چھوٹی دکان سے کیے جارہے ہیں۔

سینیٹر فیصل سبز واری نے پوچھا کہ یہ ترمیم پہلے کیوں نہیں آئی؟ اس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے کیونکہ ہم نے تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور ہم ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے مارکیٹ میں اضطراب پیدا ہوگا، اس نظام کو ابھی 6 ماہ ہوئے ہیں، اس لیے ترمیم نہ کی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیم کو آئندہ سال کے بجٹ تک مؤخر کردیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں …