روس یوکرین جنگ: انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سنگاپور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی قیمت 129 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ …