تین دن مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں 55پیسے کی کمی

مسلسل تین دن تک قیمت میں اضافے کے بعد بدھ کی صبح امریکی ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 55 پیسے کم ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 202 روپے پر بند ہوا تاہم اس کے مقابلے میں صبح 11:50 کے قریب 55 پیسے کمی کے بعد 201.45 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مسلسل تین دن تک قیمت میں اضافے کے بعد بدھ کی صبح امریکی ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 55 پیسے کم ہوگئی۔

یاد رہے کہ پچھلے سیشن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بند ہونے شرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ 202.83 روپے کی سرکاری شرح سے کم تھی۔

ڈالر کی اچانک گراوٹ تین دن تک مسلسل اضافے کے رجحان کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے جہاں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ تیل کی زیر التوا ادائیگیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی 6 ارب ڈالر کی سہولت کے دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی پر پابندی کی رپورٹس کو حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مسترد کیے جانے کی وجہ سے روپے کی بحالی میں مدد ملی۔

یہ بھی چیک کریں

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔ …