کورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت کا سلسلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے اور امیگریشن کا سلسلہ این سی او سی کی اگلی گائیڈ لائنز کے جاری ہونے تک بند رہے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات آنے تک بند رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

 کراچی میں منکی پاکس وائرس  کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے