لاہورمیں گلہڑ کا جدید ترین کامیاب آپریشن

لاہور:  جنرل اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گلہڑ کا کیمرے کی مدد سے جلد پر بغیرکٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

لاہورجنرل اسپتال کے ہیڈ آف دی سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر فاروق افضل کی سربراہی میں ٹیم نے یہ پیچیدہ آپریشن کیا۔

اس موقع پر پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کارسے آپریشن کے دوران گردن پر ٹانکوں کا زخم نہیں ہوتا اورمریض کو کئی روز تک اسپتال میں نہیں رہنا پڑتا۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفقت اورحافظ کی رہائشی ناہید کے کامیاب آپریشن کے بعد لاہورجنرل اسپتال جدید طریقے سے آپریشن کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار  ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی …