پاکستان کی جانب سے مزید 9ممالک پر سفری پابندیاں عائد


کرونا وائرس کی نئے قسم اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد پاکستان نے مزید 9ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد سفری پابندی والے ممالک کی تعداد 15 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کروشیا، ہنگری، یوکرین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، سلوونیا، ویتنام، زمبابوے اور پولینڈ کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سفری پابندیوں کا فیصلہ وباء کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

پاکستان نے اس سے قبل 6ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس میں جنوبی افریقہ، موزمبیق، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواٹینی کے ممالک شامل تھے۔ اسکے علاوہ، ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی۔ ایسے شہریوں کے پاس کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

ان ممالک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کا وطن پہنچنے پر ٹیسٹ کیا جائیگا، نیگیٹو رپورٹ کیساتھ آنیوالوں کو 3 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کرونا کے نئے ویریئنٹ کے امریکا سمیت مختلف ممالک میں کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی …