جاپان نے انسداد پولیو کیلیے3.87 ملین امریکی ڈالر دے دیے

 اسلام آباد: جاپان کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلیے 3.87 ملین امریکی ڈالر معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرتے ہوئے اپنی معاونت بڑھا دی ہے، اس گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کیلیے استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان میں وبائی اضلاع میں 5سال سے کم عمر کے 18.61 ملین سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

حکومت جاپان و یونیسیف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ویونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی لایا ہے، خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کورونا کی لہر میں کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 0.25 فیصد رہی

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک …