ملک میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 649 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 649 کیسز سامنے آئے جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح بھی 3.66 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 748 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کیسز کی صورتحال کچھ یوں رہی:

  • سندھ: 928 کیسز
  • پنجاب: 561 کیسز، ایک موت
  • خیبر پختونخوا: 42 کیسز، ایک موت
  • بلوچستان: ایک کیس
  • اسلام آباد: 113 کیسز
  • گلگت بلتستان: 2 کیسز
  • آزاد کشمیر: 2 کیسز، ایک موت

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 5 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 28 ہزار 972 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار  ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی …