کورونا پھر زور پکڑنے لگا، مزید 3 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید تین مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8 ہزار 815 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آگئے

دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم جے این 1  کے4 …