پاکستان: کورونا سے 2 اموات، شرح تین فیصد کے قریب

ملک میں کورونا وائرس سے دو افراد  انتقال کرگئے جب کہ شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس میں  سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2.85 فیصد رہی جب کہ وائرس میں مبتلا 2 مریض انتقال  کرگئے۔

این آئی ایچ کےمطابق کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہےکہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کورونا کے مزید 41 کیسز مثبت، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 …