ملک میں ستمبر کے بعد پہلی بار ایک دن میں 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں ’اومیکرون‘ کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو 23 ستمبر کے بعد پہلا موقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کُل 2 ہزار 74 نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 23 ​​ستمبر کو 2 ہزار 233 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

21 دسمبر کے بعد پہلی بار 10 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی تعداد بھی دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4 اعشاریہ 7 فیصد ہوگئی ہے۔

فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں کیسز اور اموات کے اعداد و شمار یہ ہیں:

  • سندھ: ایک ہزار 402 کیسز، 9 اموات
  • پنجاب: 445 کیسز، 2 اموات
  • اسلام آباد: 165 کیسز
  • خیبرپختونخوا: 52 کیسز، 2 اموات
  • آزاد جموں و کشمیر: 7 کیسز
  • بلوچستان: 3 کیسز

گلگت بلتستان میں کسی نئے کیس یا موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار سے شہروں میں مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ کراچی متاثر ہو رہا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 20.22 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد میرپور میں یہ شرح 10 فیصد، لاہور میں 7.15 فیصد ،جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بالترتیب 4.56 فیصد اور 4.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کیسز میں اضافے کا سبب کورونا وائرس کا ’اومیکرون‘ ویرینٹ ہے جو ملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر آنے کا سبب ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار  ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کی …