فلپائن میں فوجی طیارے کو حادثہ

فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 45 ہوگئی

منیلا :(ویب ڈیسک) فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے جن میں سے 3 عام شہری بھی ہیں اور5 فوجی اہلکار ابھی تک لاپتا ہیں۔ 

فلپائن فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارہ جس میں 96 فوجی سوار تھے کی لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی ۔

واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا تھا جہاں فوج نے طویل عرصے تک باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔ …