پاکستان کی امریکا سے فضائی حدود کے معاہدے کی تردید

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان اورامریکا کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ہے.

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام …