7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کی خوشی میں کراچی کے تاجروں کا مختلف اشیا پر ڈسکاونٹ کا اعلان

( کراچی) 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کی خوشی میں کراچی کے تاجروں نے مختلف اشیا پر ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے۔


سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 7ستمبر کا دن اہلیان اسلام کے لئے نہایت خوشی کا دن ہے ۔

1974 کو اس تاریخی دن پاکستان کی قومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم قرار دے کر آئینی طور پر تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے عظیم کارنامہ سرانجام دیا تھا۔


تاجر برادری کا مزید کہنا ہے کہ اس تاریخی دن کی خوشی میں خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں ضروریات زندگی کی اشیا ریائتی نرخوں پر دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے فری کھانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

نگران حکومت کے عوام کو جھٹکے، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری …