عید الاضحی کے روز قانون کی خلاف ورزی پر قادیانی جماعت کے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج،تین افراد گرفتار

پاکستان کےعلاقے ،صفدر آباد ،ضلع شیخوپورہ اور فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا کے ایک نواحی گاؤں میں پولیس کی جانب سے قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف قانون 298-سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی گئی ہے۔

فیصل آباد، ٹھیکری والا

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق گاؤں 89 ج ب رتن کے ایک رہائشی ماجد جاوید نے پولیس کو درخواست دی کہ اتوار کے روز وہ عید کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جمع ہوئے تو انھیں اطلاع ملی کہ قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد اپنے گھروں میں قربانی کر رہے ہیں۔

انھوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے چھت سے جا کر دیکھا تو ایک گھر میں قادیانی افراد کی جانب سے بکرا ذبح کیا جا رہا تھا اور دوسرے احاطے میں بکرے کا گوشت بنایا جا رہا تھا۔

انھوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں لکھا کہ اس عمل کو دیکھ کر ان کے اور دیگر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور یہ کہ پولیس مسلمانوں کی طرح ظاہری حرکات کرنے اور غیر قانونی فعل کی وجہ سے قادیانی افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل آباد پولیس کے ترجمان منیب احمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے قانون پر عمل کرتے ہوئے قادیانی جماعت کے تین افراد کو گرفتار کیا۔ پاکستان کے قانون کے مطابق وہ غیر مسلم ہیں اور وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے یا مسلمانوں والے کام نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے عید کے موقع سے قبل قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو درخواست کی تھی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر غیر قانونی فعل سے باز رہیں اور کوئی ایسا کام کرنے سے باز رہیں جس سے مقامی مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے اور نقصِ امن کے حالات پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔


صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ
دوسری طرف ،صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ میں بھی مقامی شخص محمد ناظم کی مدعیت میں قادیانی جماعت کے دو افراد کے خلاف عید الاضحی کے دن قانون کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران قادیانی جماعت کے ممبر کے گھر کے باہر سے گزرنے پر اسکو اسلامی شعائر،کی آواز سنائی دی گئی اور ساتھ ہی قادیانی جماعت کے ممبر کے گھر سے خون بھی باہر آیا۔لہذا پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کی لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ان تمام واقعات پر سینئیر تجزیہ کار حسن رانا کا کے ٹی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ


قادیانی جماعت کے افراد کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں ہے ،
قادیانی جماعت کی قیادت کی جانب سے اپنی جماعت کے ممبرز کو یہ احکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ وہ قانون کی جان بوجھ کر خلاف ورزی جاری رکھیں تا کہ ان قادیانی افراد کے خلاف آیف آئی آر درج ہوں اور پھر ان ایف آئی آر کی بنا پر نا صرف عالمی سطح پر پاکستان کو اقلیتوں کے حقوق کی آڑ میں بدنام کیا جا سکے بلکہ مغربی ممالک سے ویزے،پیسے اور دوسری مراعات بھی لی جا سکیں۔پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کرنے کی اس سازش میں قادیانی جماعت کے لئے کچھ مغربی میڈیا کے ادارے اور این جی اوز بطور سہولت کار کردار بھی اداکر رہے ہیں
لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ آئین و قانون کا نفاذ مکمل اور یقینی بنائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے قادیانی جماعت کے ممبرز کے ساتھ ساتھ قادیانی قیادت کے خلاف بھی قانونی کاروائی کریں جو کہ اصل میں نقص امن کا ممکنہ سبب بننے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کا سبب بھی بنتے رہتے ہیں۔

یہ اہم ویڈیوز بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …