مائیکروسافٹ نے نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 متعارف کروا دیا

امریکہ: دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے طویل عرصے بعد ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جسے ونڈوز 11 کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ونڈوز کو جدید کرنے کے لیے بنیادی سسٹم کی شرط کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے

مائیکروسافٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ طویل عرصے میں کمپیوٹرز میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں، اس لئے ونڈوز 11 کی انسٹالیشن کیلئے کمپیوٹر کو اپ گریڈ کرنا بھی لازمی ہے۔

ونڈوز 11 کو انسٹال کرنے کے سے پہلےسسٹم کی شرائط دیکھنے کیلئے کمپنی نے صارفین کیلئے ہیلتھ چیک جاری کیا ہے جس کی مدد سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ اپکا کمپیوٹر ونڈوز 11 استعمال کرنے کے قابل ہے یا نہیں اور اس میں کس چیز کی کمی ہے؟

https://aka.ms/GetPCHealthCheckApp

مائیکروسافٹ کیطرف سے کہا گیا ہے کہ ونڈوز 11 کیلئے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سیکیورٹی چپ 2.0 ہونا بہت ضروری ہے، تاہم اگر کسی صارف کے کمپیوٹر میں یہ چیز نہیں ہے، تب بھی ونڈوز 11 استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے صارفین اس سال کے آخر تک اپنی موجودہ ونڈوز کو ونڈوز الیون سے بالکل مفت اپر گریڈ یا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

’شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی …