ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12 ریکارڈ کیا گیا، کالام میں پارہ منفی 09، استور، پاراچنار میں منفی 07 رہا، گوپس اور اسکردو منفی 06 اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …