اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہےکہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونےکی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنےکا ارادہ رکھتےہیں۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …